Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
چیئرمین OPF سے پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کی قیادت کی ملاقات جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل: چیئرمین OPF سے اہم مشاورت - Pasban News

چیئرمین OPF سے پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کی قیادت کی ملاقات جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل: چیئرمین OPF سے اہم مشاورت

جناوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ اور آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر شاہین کوثر ڈار سے پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر میاں نصیر احمد اور سابق مرکزی صدر احمد رضا بٹ نے OPF

آفس اسلام آباد میں ایک اہم اور بامقصد ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کی قیادت نے جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش سنگین مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں دوہری شہریت سے متعلق مشکلات، پاکستانی ایئرپورٹس پر ایف آئی اے سے متعلق شکایات، اور جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کو درپیش جرائم اور سیکیورٹی خدشات کو خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا۔

چیئرمین OPF سید قمر رضا شاہ نے تمام مسائل کو نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے OPF متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے عملی اور مؤثر اقدامات کرے گی تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین OPF کو جنوبی افریقہ کے دورے کی باضابطہ دعوت دی گئی، جسے سید قمر رضا شاہ نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے جلد دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

مزید برآں، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے میاں نصیر احمد اور احمد رضا بٹ کی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں خصوصی اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ یہ ملاقات اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کی جانب ایک مثبت اور اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2