ڈاکٹر طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب، کھاریاں میں شاندار انعقاد

تحریک منہاج القرآن تحصیل کھاریاں کے زیرِ اہتمام شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان اور پروقار تقریب سردار محل میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں علاقہ بھر سے معززینِ شہر، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں انجمن تاجران مین بازار، انجمن تاجران گلیانہ روڈ اور انجمن تاجران ڈنگہ روڈ کے منتخب عہدیداران و کارکنان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ معروف صحافی اور چیف ایڈیٹر روزنامہ آئینہ انقلاب لالہ موسیٰ محترم مشتاق احمد بٹ اور تحریک منہاج القرآن فرانس کے رہنما میاں محمد اصغر مہمانانِ خصوصی تھے۔

ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر سید محمد ہارون بخاری نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی، فلاحی، تجدیدی اور انقلابی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کی جدوجہد جاری ہے اور مناسب وقت پر عوام کو دوبارہ متحرک کیا جائے گا۔ صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل کھاریاں راجہ شہزاد احمد نے کہا کہ ہماری جدوجہد شخصیات نہیں بلکہ نظریات کے گرد گھومتی ہے اور فکری انقلاب کے بغیر کوئی تبدیلی پائیدار نہیں ہو سکتی۔

تقریب میں پیر سعید الحسن شاہ، پیر عبدالقیوم چشتی، شہزاد ظفر ایڈووکیٹ، ملک طارق محمود، آصف القادری، محمد سلطان غنی، بختیار خان، چوہدری خلیل احمد، صدف خان، محمد عمران شفیق مغل، ملک اختر (سابق کونسلر)، چوہدری اسفند علی، چوہدری منور تارڑ، چوہدری لال خان (تاجر رہنما)، شفیق احمد جعفری (شیعہ علماء کونسل)، ملک عون محمد، چوہدری شمعون، راجہ عثمان، راجہ کامران بھروٹ، میاں قمر محمود انصاری، حاجی محمد اکرم سمیت کثیر تعداد میں معززینِ شہر نے شرکت کی۔

محمد طارق آف بیگہ نے اس موقع پر خصوصی نظم پیش کی جبکہ مشتاق احمد بٹ اور میاں محمد اصغر نے بھی ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو سراہا۔ زاویہ حقیقہ سے پرنسپل سر امیر خان اور سر طارق نے وفد کی صورت میں شرکت کی۔

تقریب میں ضلع گجرات میں جاری فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ صرف ضلع گجرات میں 26 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ویلفیئر پراجیکٹس جاری ہیں۔

تقریب کے اختتام پر 75 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ کیک کاٹنے کی رسم پیر سعید الحسن شاہ نے ادا کی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا اور اسے ضلع گجرات کی نمایاں اور بڑی تقریبات میں شمار کیا جا رہا ہے، جس میں کھاریاں کے ہر طبقہ فکر کی بھرپور نمائندگی دیکھنے میں آئی۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2