پاسسبان نیوز : فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، ایئر لانچڈ کروز میزائل 600 کلو میٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل میں 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جدید نیویگیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس میزائل میں کم بلندی پر پرواز کی صلاحیت ہے، میزائل میں دشمن کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تیمور میزائل کی کامیاب آزمائش سے پاک فضائیہ کی روایتی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صنعت میں خودانحصاری اور تکنیکی مہارت کا ثبوت ہے۔


