گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد نواز گلیانہ سے ممتاز دانشور و سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عامر عثمان عادل کی ملاقات

ممتاز دانشور اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عامر عثمان عادل نے گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن اٹلی کے صدر چوہدری محمد نواز گلیانہ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور عید کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری محمد نواز گلیانہ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور یورپ کی مجموعی صورتحال، ادبی و سماجی سرگرمیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یاد رہے کہ چوہدری محمد نواز گلیانہ کچھ عرصے سے علیل ہیں، جبکہ چوہدری عامر عثمان عادل خصوصی طور پر ان کی عیادت اور عید کی مبارک دینے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے۔

اس موقع پر چوہدری عامر عثمان عادل کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد نواز گلیانہ نہ صرف گلیانہ بلکہ پوری دنیا میں اردو ادب کی ترویج کے لیے ایک نمایاں اور بلند مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو ادب کے لیے ان کی خدمات بے مثال ہیں اور ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔


اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2