August 22, 2025

’’میری گاڑی میرا نمبر‘‘ نئے قانون کا آغاز ہونے کو ہے

میری گاڑی میرا نمبر‘‘ نئے قانون کا آغاز ہونے کو ہے،گاڑی کا نمبر شناختی کارڈ پر ہوگا۔
ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق یکم ستمبر سے پہلے گاڑی ٹرانسفر کروا لیں ورنہ نمبر پچھلے مالک کے پاس رہ جائےگا،سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھ کر نمبرگاڑی کی چیسیز سےمالک کے شناختی کارڈ پرمنتقل کیا جارہا ہے،شناختی کارڈز پر رجسٹریشن منتقلی سے مالک کے نام پرگاڑی کاتمام ریکارڈموجود رہےگا۔ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کاکہناہے کہ استعمال شدہ گاڑی خریدنے پر نیا نمبر جاری ہوگا جس کی معمولی فیس ہوگی،دوسال تک شہری بغیر گاڑی خریدے نمبر پاس رکھ سکتے ہیں اس کے بعد معیادختم ہوجائیگی،نئے سسٹم سےسکیورٹی خدشات ختم ہونگے اورریونیو میں اضافہ ہوگا۔