تازہ ترین
ایشال شوکت: پاکستان کی کم عمر ماحولیاتی اور انسانی خدمت کی عالمی رہنما February 8, 2026 گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مٹو کے اعزاز میں صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود دھول کی جانب سے جدہ میں پروقار عشائیہ February 8, 2026 ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026

سیلاب سے جن کے گھر اور کاروبار تباہ ہوئے انہیں بھرپور معاوضہ دیں گے: وزیر اعلیٰ کے پی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  نے کہا ہے کہ سیلاب سے جن لوگوں کے گھر ، مال مویشی یا دیگر نقصان ہوا ہے اسے پورا کریں گے۔  

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیلاب میں شہید افراد کےدرجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ  سیلاب سے ہونے والےنقصانات، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ پہلےمرحلے میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے تاہم لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، شہداء کےاہلخانہ اور زخمیوں کو معاوضوں کی ادائیگی جاری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں املاک کےنقصانات کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، صوبائی حکومت اس پوزیشن میں ہے کہ متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کر سکے۔

علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ جن جن کے گھر تباہ ہوئےہیں، انہیں گھر بنا کر دیں گے، جن کےکاروبار متاثر ہوئے ہیں انہیں بھی بھرپور پیکیج دیا جائےگا،لائیو سٹاک کے نقصانات کا بھی معاوضہ دیا جائےگا۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امداد کے لیے3 ارب کےعلاوہ مزید 2 ارب روپے جاری کیےگئے ہیں۔