August 22, 2025

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس رات 9 بجے طلب

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس رات 9 بجے طلب کرلیاگیاجس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام سے ملاقاتوں کے بارے میں بھی تفصیلی گفت و شنید ہوگی،سیاسی کمیٹی اجلاس میں پنجاب اسمبلی کیلئے اپوزیشن لیڈر کے نام پربھی غور ہوگا.

اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی اہم فیصلے ہوں گے۔