August 22, 2025

پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
 ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے پارٹی کو ہدایت دی ہے کہ نااہل ہونے والے اراکین کے خاندان کو ہی ٹکٹ دیا جائے، پہلی ترجیح ان کی بیویوں کو دی جائے گی، اگر اہل خانہ دلچسپی نہ لیں تو اراکین کی جانب سے نامزد کردہ شخص کو ٹکٹ دیا جائے گا، بصورت دیگر پولیٹیکل کمیٹی امیدوار کا فیصلہ کرے گی۔

 کمیٹی تمام امیدواروں کی فہرست مرتب کر کے بانی تحریک انصاف کو بھجوائے گی اور ان کی منظوری کے بعد باقاعدہ ٹکٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔