تازہ ترین
چوہدری شجاعت حسین سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر مشاورت October 5, 2025 عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال گجرات میں 12 اکتوبر سے انٹرنیشنل کلیفٹ کیمپ کا آغازگا: ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی October 4, 2025 وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی کا پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے تربیتی کیمپ کا دورہ October 4, 2025 سینیٹر دنیش کمار کا پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں بلائنڈ اسپورٹس کے ٹریننگ کیمپ کا معائنہ October 3, 2025 سی او ایجوکیشن جہلم ڈاکٹر نازیہ شہزادی سے عائشہ بشیرکلیفٹ ہسپتال کے وفد کی ملاقات انٹرنیشنل کیلفٹ کیمپ کی دعوت October 2, 2025 ڈی سی جہلم سے عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال گجرات کے وفد کی ملاقات انٹرنیشنل کلیفٹ کیمپ کی دعوت دی October 2, 2025 September 26, 2025 وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا حالیہ دورہ وائٹ ہاؤس اور امریکی صدر سے ملاقات ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے:چوہدری ندیم منظور بیگہ September 26, 2025 پاک سعودی تعلقات میں استحکام میں مولانا طاہر اشرفی اور نواف بن سعید المالکی کا کردار September 24, 2025 مولانا طااہر اشرفی سے پاکستان بلائنڈ سپٌورٹس فیڈریشن کے وفد کی ملاقات، پاک سعودی عرب دوستی میں استحکام کے لئے ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا September 24, 2025

ٹرمپ کیخلاف 500 ملین ڈالر کا جرمانہ کالعدم

امریکی ریاست نیویارک کی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھوکا دہی کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اپیل کورٹ کے ججز نے 11 ماہ تک غور کے بعد صدر ٹرمپ کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد 500 ملین ڈالر کے جرمانے کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ بہت زیادہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اپیل کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹوں پر عائد 2 سال کی کاروباری پابندیاں بھی معطل کردی ہیں۔

 اس کے علاوہ ٹرمپ اور ان کی آرگنائزیشن پر بینکوں سے 3 سال تک قرضے لینے کی پابندی بھی معطل کردی گئی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے کاروبار کو فائدہ پہنچانے کے لیے جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

اس حوالے سے نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے 2022 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کا مقدمہ دائر کیا جس کے بعد جج آرتھر اینگورون نے 2024 میں جرمانے کا حکم دیا تھا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ جرم ماننے سے انکار کیا تھا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔