فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی اسلام آباد میں ملاقات ،علاقائی سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی اسلام آباد میں ملاقات ،علاقائی سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں جانب سے ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا،پاکستان اور چین نے علاقائی و عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وانگ ژی نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا،ملاقات کا اختتام خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے عزم کے ساتھ ہوا۔