تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع، تیاریوں کا آغاز

 پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، یہ دورہ ممکنہ طور پر اکتوبر کے اردگرد متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دورے میں انسداد دہشتگردی، تجارت اور دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر مشاورت ہوگی، دورہ عمل میں آنے پر امریکی وزیر خارجہ روبیو کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

پاکستان کا آخری دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو تھے، مائیک پومپیو نے ستمبر 2018 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، مائیک پومپیو کے 2018 میں دورہ پاکستان کے دوران بھی امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ برسرِاقتدار تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ، سرمایہ کاری، زراعت سمیت اہم شعبہ جات میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔