سندھ حکومت نے پولیس کی تفتیشی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے2ہزار اے ایس آئی انویسٹیگیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
فیصلہ چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدرشاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس میں کیا گیا ہے۔
اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر افسران شریک ہوئے۔
چیف سیکرٹری سندھ نےکہاپولیس میں تفتیش کانظام بہترہوگاتوعوام کا اعتمادبڑھےگا،سندھ حکومت کا اقدام پولیس کی تحقیقاتی صلاحیتوں کوبہتربنانے کے لیے اہم ہے۔
آصف حیدرشاہ نے مزید کہا کہ بہتر تفتیشی نظام سےفوری انصاف اور جرائم میں واضح کمی ممکن ہے،اے ایس آئی انویسٹیگیشن کی بھرتی میں تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں۔
آئی جی سندھ نےکہا پولیس میں اے ایس آئی انویسٹیگیشن کی بھرتی سے تفتیش کے معیار میں بہتری آئے گی۔
آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ بہتر تفتیش سے انصاف کی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفت ممکن ہوگی۔