پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے دوران مثبت رجحان جاری ہے اورہنڈریڈانڈیکس میں 752پوائنٹس کااضافہ ہواہےجبکہ تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالربھی سستاہوگیاہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈانڈیکس میں 752پوائنٹس کے اضافے کے بعدہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 49ہزار 987کی سطح پرپہنچ گیاہے۔
واضح رہے گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ،تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 281 روپے 82 پیسے کا ہو گیاہے۔