اسلام آباد (پاسبان نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وزرات اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک کا دورہ گجرات، مختلف تقریبات میں شرکت کی، مصطفیٰ ملک اپنے ساتھیوں ممتاز سیاسی و سماجی راہنماء و فرینڈز آف کھاریاں کے سربراہ چوہدری ندیم منظور، ممتاز صحافی اور سماجی راہنماء عزیزالرحمن مجاہد کے ہمراہ ہفتہ کی صبح گجرات پہنچے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ سیلاب نے اگرچہ گجرات کو متاثر کیا ہے مگر بروقت حکومتی اقدامات سے کسی بڑے نقصان سے اللہ نے حفاظت فرمائی، انہوں نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کے متاثرہ علاقوں کے دوروں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں بھائی مشکلات میں گجرات کے عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور چوہدری شجاعت حسیین کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے، مصطفیٰ ملک نے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس سے بھی خصوصی ملاقات کی اور ان سے قومی اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،مصطفیٰ ملک نے کھاریاں کے نواحی گاؤں نصیرہ میں سعودی عرب میں مقیم ممتاز پاکستانی اجمل جاوید بٹ کے بیٹے کے رسم عقیقہ میں شرکت کی اور انکی فیملی کو مبارکباد دی ، مصطفیٰ ملک نے بیگہ گاوں میں چوہدری ندیم منظور بیگہ کی دعوت میں بھی شرکت کی ، گلیانہ میں خضر اعوان ، بھدر گاوں کے ممتاز عالم دین اور جمیعت علمائے اسلام کے سابق ضلعی امیر مولانا عطاء اللہ سے بھی ملاقات کی۔
