ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیرِ نگرانی HPV ویکسین (سرویکل کینسر سے بچاؤ) کے حوالے سے پریس بریفنگ عامر ہال، ڈی سی آفس گجرات میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں محکمہ صحت گجرات، یونیسف، ضلعی انتظامیہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب ضلعی انتظامیہ گجرات اور محکمہ صحت کے اشتراک سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد والدین اور کمیونٹی میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی محفوظ اور مؤثر HPV ویکسین سے متعلق درست معلومات پہنچانا اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا تھا۔
اس موقع پر اے ڈی سی آر خضر حیات بھٹی، اے ڈی سی ایف اینڈ پی ذوالفقار احمد، اے ڈی سی جی افضل حیات تارڈ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عطاء المنعم، ڈی ایچ اوز، ڈاکٹرز و پیرا میڈکل ٹیم بھی موجود تھے۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع گجرات میں تقریباً 1 لاکھ 75 ہزار بچیوں (عمر 9 تا 14 سال) کو اس قومی مہم کے دوران ویکسین لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ماہرینِ صحت نے بتایا کہ دستیاب شواہد کے مطابق خواتین میں زندگی کے کسی مرحلے پر HPV سے متاثر ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ ابتک گجرات میں 25 تا 35 فیصد تک بچیوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے؛ بروقت ویکسین اس خطرے کو نمایاں حد تک کم کرتی ہے۔
• والدین کی باخبر رضامندی، رازداری، اور بچیوں کے تحفظ کے معیارات کو یقینی بنایا جائے گا۔
• کمیونٹی لیڈرز، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے تعاون سے آگاہی سرگرمیاں جاری۔
ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے صحافیوں کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے، جن میں ویکسین کی افادیت، ضمنی اثرات کی نگران، صحت کے پہلو، ویکسین کی قیمت اور اسکول/محلہ شیڈول شامل تھے۔
مزید معلومات اور شیڈول کے لیے ضلعی صحت اتھارٹی دفتر گجرات سے رابطہ کریں۔