تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

سینیٹرڈاکٹر دنیش کمار کا پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے وفد کے اعزاز میں ناشتہ ایشیا پیسفک گیمز 2025 سمیت نابینا کھلاڑیوں کے لئے ہر ممکن تعاون، اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں اور ایوانِ بالا میں آواز بلند کرنے کا عزم

اسلام آباد – ممتاز سماجی و عوامی رہنما ڈاکٹر دنیش کمار نے کہا ہے کہ نابینا کھلاڑی پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی محنت اور لگن ملک و قوم کے لئے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایشیا پیسفک گیمز 2025 سمیت ہر سطح پر پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن اور نابینا کھلاڑیوں کو ان کی بھرپور سرپرستی اور تعاون حاصل رہے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے وفد کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ناشتے کی خصوصی دعوت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وفد میں پاکستان بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کے ذمہ داران صدر وقاص وڑائچ انفارمیشن سیکرٹری عزیزالرحمان مجاہد اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی فیڈریشن کے وفد کی ملاقاتیں وزیراعلیٰ بلوچستان، چیئرمین سینیٹ اور دیگر اعلیٰ حکام سے کروانے کا اہتمام کریں گے تاکہ نابینا کھلاڑیوں کے مسائل اور ضروریات اعلیٰ ترین سطح پر اجاگر ہوں اور ان کے لئے مزید عملی اقدامات سامنے آئیں۔ ڈاکٹر دنیش کمار نے اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا کہ وہ سینیٹ آف پاکستان میں نابینا کھلاڑیوں کے حقوق، ان کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کے فروغ کے لئے توانا آواز بلند کریں گے تاکہ ادارہ جاتی سطح پر ان کے لئے مستقل اور مؤثر پالیسی سازی کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان میں نابینا کھلاڑیوں کی کامیابیاں نہ صرف ان کے عزم و حوصلے کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ یہ پاکستان کے روشن مستقبل اور معاشرتی شمولیت کا مظہر بھی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری و نجی سطح پر ایسے اقدامات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معذور کھلاڑیوں کو بھی یکساں مواقع میسر آ سکیں۔ پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے وفد نے ڈاکٹر دنیش کمار کے جذبۂ خیرسگالی، عملی تعاون اور بلند حوصلے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی سرپرستی سے نابینا کھلاڑی مزید بین الاقوامی کامیابیاں حاصل کریں گے اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر مزید روشن کریں گے۔