تازہ ترین
پاکستان بزنس فورم کھاریاں کے وفد کی نومنتخب تاجر قیادت سے ملاقات، مسائل کے حل اور باہمی تعاون پر اتفاق December 17, 2025 پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود پر پابندی میں توسیع کر دی، نئی مدت 23 جنوری 2026 تک December 17, 2025 بار ایسوسی ایشن کھاریاں کا 2026-27 کا الیکشن شیڈول جاری، ووٹنگ 10 جنوری 2026 کو ہوگی December 17, 2025 غزہ میں شدید سردی اور جنگی تباہی کا المیہ، چھ افراد ملبے سے زندہ نکال لیے گئے، نومولود سردی سے جاں بحق December 17, 2025 ڈی پی او گجرات کاظہور الٰہی پارک جلالپور جٹاں میں کھلی کچہری کا انعقاد December 17, 2025 پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 آئین کی روح کے منافی، فوری بااختیار بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں: رانا محمد عمر صدیق December 17, 2025 بنگلورو میں طبی ایمرجنسی کے دوران اسپتالوں کی غفلت، 34 سالہ مکینک جان سے ہاتھ دھو بیٹھا December 17, 2025 عمران خان کی جیل میں اب تک 870 ملاقاتیں ہوئی December 17, 2025 اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارت کو دوٹوک الفاط میں واضح کردیا کہ  کشمیر  بھارت کا نہ کبھی تھا اور نہ ہوگا۔ December 17, 2025 ڈگری کیس: جسٹس جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکمنامہ آئینی عدالت میں چیلنج کردیا December 17, 2025

سعودی عرب کے قومی دن کی تاریخ پر کتاب شائع، تقریبات کا آغاز کیسے اور کہاں سے ہوا؟

سعودی عرب کے ’کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز‘ نے یوم الوطنی کی تقریبات کی تاریخ کو دستاویزی شکل دیتے ہوئے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے زمانے سے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے دور تک کا احاطہ کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس کتاب میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کے قومی دن کی تقریبات کیسے اور کہاں سے شروع ہوئیں اور کن مراحل سے گزری ہیں۔ کتاب میں درج واقعات اور تاریخی حقائق کی بنیاد سرکاری دستاویزات، ذرائع اور قومی آرکائیوز ہیں
کتاب میں اس بات پر کافی تفصیل ہے کہ سعودی قومی دن کی تقریبات ابتدائی زمانے، خاص طور پر شاہ عبدالعزیز کے دور میں کیسی ہوا کرتی تھیں۔
ایک ایک کر کے بعد میں آنے والے مختلف شاہی ادوار میں ان تقریبات میں ہونے والی تبدیلیوں کو بھی دستاویزی شکل دی گئی  ہے اور موجود دور میں شاہ سلمان کے زمانے میں خوشحال سعودی عرب میں ان تقریبات کی نوعیت پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔
یوم الوطنی کی ان تقریبات میں بتدریج ہونے والی تبدیلی اور ایک خاص طرح کی جدت کا سبب سعودی وژن 2030 کے مقاصد سے ہم آہنگی بھی ہے۔
کتاب میں نہ صرف یوم الوطنی پر ہونے والی سرکاری تقریبات کا احوال ہے بلکہ یہ تذکرہ بھی موجود ہے کہ اس خاص دن کو لوگ گھروں میں کیسے مناتے ہیں۔
اس سلسلے میں تقریبات میں سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کی شمولیت، مملکت سے باہر سعودی سفارتی مشنز کا کردار اور اس اہم قومی موقع پر عرب اور اسلامی دنیا اور دوست ممالک کی سعودی عرب کی خوشیوں میں شمولیت پر بھی بات کی گئی ہے۔
’دارۃ الملک عبدالعزیز‘ نے تصدیق کی کہ اس کتاب کی اشاعت، فاؤنڈیشن کے ان مقاصد سے مطابقت رکھتی ہے کہ سعودی عرب کی تاریخ کو دستاویزی بنایا جائے اور اسے محفوظ کیا جائے۔ کتاب میں شاہ عبدالعزیز اور ان کے صاحبزادوں کے قومی کارناموں کا بھی تذکرہ ملتا ہے۔