(چئیرمین فرینڈشپ گروپ آف کمپنیز اسلام آباد،چئیرمین مجلس عاملہ فرینڈز آف کھاریاں،چئیرمین فرینڈشپ اسپورٹس نیٹ ورک اسلام آبادچوہدری ندیم منظور بیگہ نےمجاہد گروپ آف انڈسٹریز کے قابلِ فخر مینجنگ ڈائریکٹر، جناب ارحم اکرام شیخ کو ہری پور چیمبر آف کامرس کا بلا مقابلہ سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے

۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ارحم اکرام شیخ کی یہ کامیابی ان کی محنت، قابلیت اور کاروباری برادری کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بلا مقابلہ کامیابی اس بات کی واضح عکاس ہے کہ تاجر و صنعتکار برادری انہیں اپنے مسائل کے حل اور خوشحالی کے سفر میں ایک بااعتماد رہنما سمجھتی ہے۔

چوہدری ندیم منظور بیگہ نے مزید کہا کہ مجاہد گروپ آف انڈسٹریز نے ہمیشہ نہ صرف ملکی معیشت کی ترقی بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سماجی خدمات میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ارحم اکرام شیخ کی قیادت میں ہری پور چیمبر آف کامرس یقیناً بزنس کمیونٹی کی بہتر رہنمائی کرے گا اور خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔چوہدری ندیم منظور بیگہ نے کہا کہ ہم دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ ارحم اکرام شیخ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اسی جذبے کے ساتھ کاروباری برادری اور ملک و قوم کی خدمت کرتے رہیں۔