سی ای او ایجوکیشن جہلم دختر گجرات محترمہ ڈاکٹر نازیہ شہزادی سےچیئرمین فرینڈز گروپ آف کمپنیز چوہدری ندیم منظور بیگہ , چیف ایڈیٹر پاسبان نیوز عزیزالرحمان مجاہداورڈائریکٹر ایثار ٹرسٹ پاکستان محمد عارف خان نے ان کے دفتر میں ان سےملاقات کی ڈاکٹر نازیہ شہزادی اس سے قبل گجرات میں سی ای ا ایجوکیشن رہی ہیں یہاں پر بھی انہوں نے روایات شکن روایات ساز اندازمیں کام کیاڈاکٹر نازیہ شہزادی سے ملاقات میں عائشہ بشیر کلیفٹ گجرات کےکام بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہسپتال میں کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل والے بچوں کاعالمی سطح کا مفت علاج کیا جاتا ہے اس وقت تک ہم 28000سے زیادہ ایسے بچوں کے مفت آپریشن کرکے ان مایوس چہروں پر مسکراہٹیں سجا چکے ہیں انہوں نے سی ای او ایجوکیشن محترمہ نازیہ شہزادی کو عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال گجرات میں سالانہ انٹرنیشنل کلیفٹ کیمپ کے وزٹ کی دعوت دی اور محکمہ تعلیم جہلم کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں بھی کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل پر آگاہی کیمپس لگانےکا پر زور دیاجس پر محترمہ داکٹر نازیہ شہزادی کا کہنا تھا کہ عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال بلاشبہ انسانیت کی بہترین اندازمیں خدمت کررہا ہے مایوس اورناامید چہروں پر مسکراہٹیں سجارہا ہے اور مجھے اس سے قبل بھی آپ کی طرف سے گجرات تعیناتی کے دوران بھی وزٹ کی دعوت دی گئی ہے لیکن اس انٹرنیشنل کیمپ میں ضرورت ہسپتال وزٹ کریں گی اور ہر ممکن سطح پر اس ہسپتال کے پراجیکٹس کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی کوشش کریں گی