اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے 17 بہادر جوانوں کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ اس سانحے نے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے تمام امن دوست عوام کو غمگین کر دیا ہے۔
میں حکومتِ پاکستان، مسلح افواج اور عوامِ پاکستان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور بالخصوص ان شہداء کے اہلِ خانہ کو صبر و ہمت کی دعا دیتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
دہشت گردی خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین اور مشترکہ خطرہ ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ متحدہ اور مربوط کوششوں کے ذریعے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ ایران خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور ترقی کے قیام کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گا۔






