تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر عباس سدھو سے ملاقات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر عباس سدھو سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت فیڈریشن کے صدر وقاص وڑائچ نے کی، جبکہ دیگر اراکین میں کوآرڈی نیٹر عزیزالرحمان مجاہد، شہزاد احمد، خلیل احمد، اجیت کمار اور قومی سطح کے نابینا گول بال کھلاڑی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران عزیزالرحمان مجاہد نے ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو کو آگاہ کیا کہ اس وقت پورے ملک سے تعلق رکھنے والے نابینا کھلاڑی اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں موجود ہیں جہاں ایشیا پیسفک گول بال چیمپئن شپ کے لیے قومی سلیکشن کیمپ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ تاریخ میں پہلی بار اس بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کو سونپی گئی ہے۔ اس چیمپئن شپ میں ایشیا پیسفک خطے کے متعدد ممالک سے نابینا مرد و خواتین کھلاڑی شریک ہوں گے، جو پاکستان کا مثبت اور باوقار تشخص اجاگر کرنے کا باعث بنے گا۔

اس موقع پر چوہدری نصیر عباس سدھو نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ نابینا بچے اور بچیاں نہ صرف تعلیم بلکہ کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذوری کے باوجود ان کھلاڑیوں کا عزم اور محنت پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی سطح پر ان کھلاڑیوں کے مسائل اجاگر کریں گے اور حکومت سے ہر ممکن تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ان کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو۔ چوہدری نصیر عباس سدھو نے کہا کہ نابینا کھلاڑی ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، اور ان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی دراصل پاکستان کے مستقبل کی سرمایہ کاری ہے۔

وفد نے چوہدری نصیر عباس سدھو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے عوامی نمائندے نابینا افراد کے لیے حوصلے اور رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی نابینا کھلاڑی اس چیمپئن شپ میں بھرپور کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کریں گے۔