تازہ ترین
ٹی ایچ کیو اسپتال کھاریاں میں مفت ڈائیلاسز سینٹر کے قیام کے لیے ڈی سی گجرات اور سیٹزن سوسائٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط December 10, 2025 سینیٹر دنیش کمار کو انسانی حقوق کے فروغ پر Parliamentary Human Rights Award 2025 سے نواز دیا گیا December 10, 2025 باکو کری ایٹو ویک: او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی آذربائیجان کے وزیرِ ثقافت سے ملاقات December 9, 2025 آئی ایم ایف کا اعتماد پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔انیلہ ایاز چوہدری December 9, 2025 عون ارشد شیخ کی دعوتِ ولیمہ، گورنر پنجاب سلیم حیدر کی خصوصی شرکت December 9, 2025 اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے December 9, 2025 اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا December 8, 2025 اسلام آباد میں ورلڈ ترکش کافی ڈے کی رنگارنگ تقریب، ترک و پاکستانی مہمانوں کی بھرپور شرکت December 8, 2025 پاکستان مسلم لیگ (ق) کا شعبہ خواتین کی مرکزی سینئر نائب صدر محترمہ مرحومہ بشری فردوس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس December 7, 2025 الخدمت کی جانب سے عالمی یومِ رضاکار کے موقع پر نوجوانوں اور جنریشن-زی کے لیے جدید اسپورٹس کمپلیکس کا تحفہ December 6, 2025

گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن اٹلی کے صدر چوہدری محمد نواز گلیانہ کی جانب سے کلیفٹ ہسپتال گجرات میں غیر ملکی کلیفٹ پلاسٹک سرجنز اور میڈیکل ٹیم کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

غیر ملکی ڈاکٹرز اور میڈیکل ٹیم کو خراجِ تحسین، بین الاقوامی تعاون اور انسانیت کے جذبے کو سراہا گیا

لاہور (پاسبان نیوز اسپیشل رپورٹ) — گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن اٹلی کے صدر چوہدری محمد نواز گلیانہ کی جانب سے کلیفٹ ہسپتال گجرات میں خدمات انجام دینے والی غیر ملکی کلیفٹ پلاسٹک سرجنز اور میڈیکل ٹیم کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور غیر ملکی ٹیم کی انسانیت دوست خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں ممبر پنجاب بار کونسل نعمان بٹ ایڈووکیٹ، باؤ محمد یاسین صدر گلیانہ پریس کلب، محمد عارف خان کنٹری ہیڈ ایثار ٹرسٹ پاکستان، چیف ایڈیٹر پاسبان نیوز محمد عزیزالرحمان مجاہد، چیئرمین فرینڈز گروپ آف کمپنیز چوہدری ندیم منظور بیگہ، اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تمام مہمانوں نے غیر ملکی ڈاکٹروں اور میڈیکل ٹیم کے جذبۂ انسانیت، پیشہ ورانہ مہارت اور خدمتِ خلق کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات پاکستان کے لیے عزت و فخر کا باعث ہیں۔

شرکاء نے کہا کہ کلیفٹ اسپتال نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ان بچوں کے لیے امید کی کرن ہے جو پیدائشی طور پر کلیفٹ لپ یا تالو کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ غیر ملکی سرجنز کی جانب سے رضاکارانہ بنیادوں پر انجام دی جانے والی یہ خدمات اس بات کا ثبوت ہیں کہ انسانیت کی خدمت رنگ، نسل اور سرحدوں سے بالاتر ہے۔

اس موقع پر چوہدری محمد نواز گلیانہ نے کہا کہ غیر ملکی میڈیکل ٹیم کی خدمات قابلِ فخر ہیں، جنہوں نے پاکستانی بچوں کے چہروں پر نئی مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن ہمیشہ ایسے منصوبوں کی حمایت کرے گی جو عالمی سطح پر خیرسگالی اور انسان دوستی کو فروغ دیتے ہیں۔

ممبر پنجاب بار کونسل نعمان بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ کلیفٹ اسپتال کے ماہرین نے انسانیت کی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرجنز کی کاوشیں پاکستان کے لیے نیک نامی اور عزت کا باعث ہیں۔ہم اپنے بھائی عزیزالرحمان مجاہد کی قیادت میں اس ہسپتال کا پیغام پورے گوجرانوالہ دویژن میں وکلاء برادری کے ذریعے پھیلائیں گے

باؤ محمد یاسین، صدر گلیانہ پریس کلب نے کہا کہ میڈیا کو ایسے مثبت اور انسان دوست اقدامات کو اجاگر کرنا چاہیے تاکہ عوامی سطح پر شعور اور آگاہی میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کلیفٹ اسپتال کے ماہرین حقیقی معنوں میں “انسانی مسکراہٹوں کے سفیر” ہیں۔

محمد عارف خان، کنٹری ہیڈ ایثار ٹرسٹ پاکستان نے کہا کہ غیر ملکی سرجنز نے پاکستانی بچوں کی زندگیوں میں نئی خوشیاں واپس لانے کا عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایثار ٹرسٹ پاکستان آئندہ بھی کلیفٹ اسپتال کے ساتھ فلاحی منصوبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ عزیزالرحمان مجاہد بھی قابل ستائش ہیں کہ انہوں نے کلیفٹ ہسپتال کا پیغام پورے ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک تارکین وطن تک بھی پہنچادیا ہے

چیف ایڈیٹر پاسبان نیوز محمد عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ کلیفٹ اسپتال کا مشن عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرجنز کا جذبۂ انسانیت اور خدمت اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا آج بھی محبت، خلوص اور خیرسگالی پر قائم ہے۔

چیئرمین فرینڈز گروپ آف کمپنیز چوہدری ندیم منظور بیگہ نے کہا کہ غیر ملکی ڈاکٹروں اور پاکستانی ٹیم کا یہ اشتراک انسان دوستی کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام معاشرتی فلاح اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔

ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس نے کہا کہ کلیفٹ اسپتال اور غیر ملکی سرجنز کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اداروں کی سرپرستی میں اضافہ کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق بچے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد نواز گلیانہ کے مشکور ہیں کہ ناہوں نے اتنے عظیم لوگوں سے ملوایا اور عزیزالرحمان مجاہد صحافی کم اور سماجی ورکر زیادہ ہیں یہ ایسے ہی عظیم لوگوں سے ہمیں اکثر ملواتے رہتے ہین

ڈاکٹر اعجاز بشیر نے آخر میں تمام مہمانانِ گرامی، خصوصاً میزبان عشائیہ چوہدری محمد نواز گلیانہ اور عزیزالرحمان مجاہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی اور تعاون کلیفٹ اسپتال کے مشن کو مزید تقویت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال آئندہ بھی عالمی ماہرین کے تعاون سے زیادہ سے زیادہ مستحق بچوں کو مفت علاج اور بہتر مستقبل فراہم کرنے کے لیے سرگرم رہے گا۔

تقریب کے اختتام پر باہمی خیرسگالی، انسانیت کی خدمت اور عالمی تعاون کے جذبے کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔