تازہ ترین
ٹی ایچ کیو اسپتال کھاریاں میں مفت ڈائیلاسز سینٹر کے قیام کے لیے ڈی سی گجرات اور سیٹزن سوسائٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط December 10, 2025 سینیٹر دنیش کمار کو انسانی حقوق کے فروغ پر Parliamentary Human Rights Award 2025 سے نواز دیا گیا December 10, 2025 باکو کری ایٹو ویک: او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی آذربائیجان کے وزیرِ ثقافت سے ملاقات December 9, 2025 آئی ایم ایف کا اعتماد پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔انیلہ ایاز چوہدری December 9, 2025 عون ارشد شیخ کی دعوتِ ولیمہ، گورنر پنجاب سلیم حیدر کی خصوصی شرکت December 9, 2025 اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے December 9, 2025 اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا December 8, 2025 اسلام آباد میں ورلڈ ترکش کافی ڈے کی رنگارنگ تقریب، ترک و پاکستانی مہمانوں کی بھرپور شرکت December 8, 2025 پاکستان مسلم لیگ (ق) کا شعبہ خواتین کی مرکزی سینئر نائب صدر محترمہ مرحومہ بشری فردوس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس December 7, 2025 الخدمت کی جانب سے عالمی یومِ رضاکار کے موقع پر نوجوانوں اور جنریشن-زی کے لیے جدید اسپورٹس کمپلیکس کا تحفہ December 6, 2025

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی پیغام برائے ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025کے کامیاب انعقاد پر پاکستان حکومت کو مبارکباد

اسلام آباد(پاسبان نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جناب رضا امیری مقدم نے ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کی کامیاب میزبانی پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کو دلی مبارکباد اور شکریہ پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد اس اہم اور باوقار کثیرالجہتی اجلاس میں شریک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے کی جغرافیائی اہمیت، قدرتی اور انسانی وسائل کی فراوانی کے ساتھ ایک منفرد جیوپولیٹیکل ساخت کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ ساخت، ہماری صدیوں پر محیط ثقافتی وابستگیوں اور تاریخی تعلقات کے امتزاج سے ایک ایسے جیو اکنامک مرکز کی صورت اختیار کر چکی ہے جو پورے خطے میں ترقی، رابطہ کاری اور خوشحالی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

ایرانی سفیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون، علاقائی ہم آہنگی اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے منصوبے، خطے کے عوام کی فلاح و بہبود اور مشترکہ ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوب–شمال اور مشرق–مغرب راہداریاں (Corridors) خطے کے ممالک کے لیے ایک تعمیری پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں، جہاں ایران، پاکستان، سعودی عرب، ترکی، آذربائیجان، ازبکستان، قازقستان، بیلاروس، ترکمانستان، سری لنکا اور دیگر برادر و دوست ممالک باہمی تعاون، ربط اور ترقی کے جذبے سے منسلک ہیں۔

جناب رضا امیری مقدم نے اپنے پیغام کے اختتام پر اس امید کا اظہار کیا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 خطے میں اقتصادی روابط کے فروغ، سفارتی تعاون کے استحکام اور پائیدار ترقی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔