تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

پاسبان نیوز کی ویب سائٹ کا افتتاح — جناب فہد العبدالضیعم نے سرینا ہوٹل اسلام آباد میں دستِ مبارک سے کیا

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات سعودی سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری اور لائیزون آفیسر جناب فہد العبدالضیعم نے سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقدہ پُروقار تقریب کے دوران پاسبان نیوز کی نئی ویب سائٹ کا اپنے دستِ مبارک سے افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا، سماجی شعبے اور مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات موجود تھیں۔

تقریب میں چیف ایڈیٹر پاسبان نیوز محمد عزیزالرحمان مجاہد, پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفٰی ملک, عائشہ بشیر ہسپتال گجرات کے چیئرمین اور معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر اعجاز بشیر, اور ایثار ٹرسٹ پاکستان کے سربراہ محمد عارف خان شریک ہوئے۔

معروف صحافی نوید احمد خان, سبینا اینڈ سنز کے تحسین جاوید چوہدری, اور پاسبان نیوز پشاور کے نمائندہ آفتاب خان نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

افتتاح کے دوران جناب فہد العبدالضیعم نے پاسبان نیوز کی پیشہ ورانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے اس میڈیا پلیٹ فارم کے لیے مستقبل میں اپنی مکمل حمایتی و تعاوُنی پالیسی جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مثبت اور ذمہ دار میڈیا کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

اس موقع پر چیف ایڈیٹر پاسبان نیوز محمد عزیزالرحمان مجاہد نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاسبان نیوز پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات، سفارتی کاوشوں، ثقافتی روابط اور عوامی سطح کے تبادلوں کو خصوصی ترجیح کے ساتھ کور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سفارت خانے کی سرپرستی اور تعاون ہمارے لیے باعثِ افتخار ہے۔

تقریب انتہائی خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور شرکاء نے پاسبان نیوز کی نئی ویب سائٹ کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔