پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر نے کہا ہے کہ سردار رضوان صادق خان اپنی سیاسی فہم و فراست، قائدانہ صلاحیتوں اور بھرپور انتظامی مہارت کے ذریعے پارٹی کو اسلام آباد میں نہ صرف متحرک رکھے ہوئے ہیں بلکہ اسے مضبوط اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
چوہدری جہانگیر کا کہنا تھا کہ سردار رضوان صادق خان کی قیادت پارٹی کے کارکنان کے لیے حوصلہ افزائی اور مضبوط سمت کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تنظیمی قوت میں اضافہ، کارکنان کو منظم کرنا، اور اسلام آباد کے سیاسی منظرنامے میں مسلم لیگ (ق) کے کردار کو مؤثر بنانا سردار رضوان صادق خان کی ترجیحات میں شامل ہے، جن پر وہ نہایت محنت اور اخلاص کے ساتھ عمل کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کو مزید مضبوط، فعال اور جدید سیاسی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سردار رضوان صادق خان کی رہنمائی سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ ان کے مطابق پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے، رابطہ مہم کو وسعت دینے اور نئے کارکنان کو شامل کرنے کے سلسلے میں متعدد اقدامات زیر غور ہیں جن پر جلد پیش رفت متوقع ہے۔
چوہدری جہانگیر نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کے کارکن متحد ہیں اور قیادت کے اعتماد کو پورا کرنے کے لیے بھرپور جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں پارٹی اسلام آباد کی سیاست میں ایک مؤثر اور نمایاں کردار ادا کرے گی۔






