چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ خواتین کے مقام کو بلند کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے:انیلہ ایاز چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ق) کی نامزد مرکزی نائب صدر انیلہ ایاز چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ خواتین کے مقام کو بلند کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے۔ ان کی مدبرانہ قیادت میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہتری اور خدمت کا سفر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین آور چوہدری شافع حسین کی قیادت میں جاری ہے۔ دونوں رہنما خواتین کے مسائل کے حل اور ان کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انیلہ ایاز چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ پارٹی کی قیادت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔