الخدمت کی جانب سے عالمی یومِ رضاکار کے موقع پر نوجوانوں اور جنریشن-زی کے لیے جدید اسپورٹس کمپلیکس کا تحفہ

(پاسبان لاہور ڈیسک) الخدمت فاوئڈینشن کی جانب سے عالمی یومِ رضاکار کے موقع پر نوجوانوں اور جنریشن-زی کے لیے جدید اسپورٹس کمپلیکس کا تحفہ
خیابان جناح میں قائم کیے گئے الخدمت اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں نوجوانوں،نامور کھلاڑیوں اور رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نائب صدر الخدمت ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ کے ہمراہ اسپورٹس کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے الخدمت اسپورٹس کمپلیکس کو جنریشن-زی کے لیے حافظ نعیم الرحمٰن کا ویژن قرار دیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے الخدمت کی جانب سے نوجوانوں اور جنریشن-زی کو نظم و ضبط، صحت مند جسمانی سرگرمیوں اور کھیلوں میں آگے بڑھنے کے لیے اسپورٹس کمپلیکس کا تحفہ دینے کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس سمیت کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی ہر نوجوان کے لیے دستیابی کو اصل ٹیلنٹ کے آگے آنے کی قومی ضرورت قرار دیا اور جنریشن-زی کو تعمیری سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے اپنے عزم اور ویژن کو دہرایا۔

اس موقع پر نائب صدر الخدمت ذکراللہ مجاہد، چیف ایگزیکٹیو آفیسر الخدمت خبیب بلال اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر بنوقابل پاکستان شاہد اقبال بھی موجود تھے۔