تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

سینیٹر دنیش کمار کو انسانی حقوق کے فروغ پر Parliamentary Human Rights Award 2025 سے نواز دیا گیا

اسلام آباد: پارلیمنٹیرینز کمیشن فار ہیومن رائٹس (PCHR) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں سینیٹر دنیش کمار کو Parliamentary Human Rights Award 2025 پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز انسانی حقوق، مذہبی آزادی اور پاکستان میں اقلیتی برادری کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ان کی قابلِ قدر پارلیمانی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ وہ اس اعزاز کو پاکستان کی تمام اقلیتی برادریوں کے نام منسوب کرتے ہیں جو مساوی حقوق، تحفظ اور آئینی آزادیوں کی امید کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جدوجہد کا بنیادی مقصد ہمیشہ آئینِ پاکستان میں درج اقلیتوں کے حقوق کو عملی شکل دینا اور ایسے مؤثر اقدامات کو فروغ دینا رہا ہے جن سے کمزور طبقات کو حقیقی انصاف اور تحفظ میسر آ سکے۔

سینیٹر دنیش کمار پارلیمانی منارٹی کاکس کے بانی رکن اور کنوینر ہیں۔ وہ پارلیمنٹ میں مذہبی رواداری کے فروغ، جبری تبدیلیٔ مذہب کے خاتمے، اقلیتی برادری کی سیاسی نمائندگی، عبادت گاہوں کے تحفظ اور انسانی حقوق کے قومی و بین الاقوامی معیارات کے حوالے سے فعال اور مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے صوبائی سطح پر محکمہ اقلیتی امور کے قیام سے متعلق قانون سازی میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔

پارلیمنٹیرینز کمیشن فار ہیومن رائٹس کے نمائندگان نے سینیٹر دنیش کمار کی طویل اور مسلسل خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط، باوقار اور توانا علامت بن چکی ہے۔