
ابوظہبی:
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جہاں نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر (NCM) نے ملک میں اثر انداز ہونے والی دوسری اور تیسری موسمی لہروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
این سی ایم کے مطابق دوسری موسمی لہر کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں غیر مستحکم موسم دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں بادلوں کی مقدار میں اضافہ، وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں چلتی رہیں۔ یہ صورتحال متحدہ عرب امارات کے بیشتر علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئی موسمی لہریں فضائی دباؤ میں تبدیلی اور نمی میں اضافے کے باعث تشکیل پا رہی ہیں، جس سے آئندہ دنوں میں بھی مزید بارشوں اور موسم کی غیر یقینی صورتحال کا امکان ہے۔
این سی ایم نے شہریوں اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے سرکاری اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔






