
اسلام آباد- سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد کی جماعت اسلامی اسلام آباد کے دفتر میں آمد اور جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کی، جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور زبیر صفدر بھی شریک ہوئے، جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی وفد کا حصہ تھے۔ ملاقات کے بعد دونوں وفود نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو بھی کی۔






