تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

عمران خان کی جیل میں اب تک 870 ملاقاتیں ہوئی

دو سال سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کے اہل خانہ، وکلا اور سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف اکثر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انھیں ’قید تنہائی‘ میں رکھا گیا ہے۔ لیکن پاکستانی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق عمران خان کی جیل میں اب تک 870 ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

دو دسمبر کو تقریباً ایک مہینے بعد سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ملاقات ان کی بہن عظمیٰ خان سے کروائی گئی تھی جس کے بعد صحافیوں سے مختصر بات کرتے ہوئے عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ’صحت الحمد اللہ ٹھیک ہے مگر وہ بہت غصے میں تھے اور کہہ رہے تھے کہ انھیں ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘

عظمیٰ خان کے مطابق ان کی عمران خان سے ملاقات 20 منٹ پر محیط تھی اور انھیں ان کے بھائی نے مزید بتایا کہ انھیں ’پورا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے، صرف تھوڑی دیر کمرے سے نکلنے دیا جاتا ہے۔‘ گذشتہ روز بھی راولپنڈی کی اڈیالہ روڈ پر عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے سابق وزیراعظم سے ملاقات نہ کروائے جانے کے خلاف دھرنا دیا گیا تھا، جسے بعد میں پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے ختم کروایا۔