پاسبان نیوز کھاریاں) بار ایسوسی ایشن کھاریاں، تحصیل کھاریاں ضلع گجرات نے سال 2026-27 کے لیے انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ شیڈول بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 15 دسمبر 2025 کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے انتخابات 10 جنوری 2026 بروز ہفتہ منعقد ہوں گے، جس میں وکلا برادری اپنے نمائندے منتخب کرے گی۔
الیکشن شیڈول کے تحت:
- 23 دسمبر 2025 کو امیدواران سے کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے جائیں گے (صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک)
- 24 دسمبر 2025 کو کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی (دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک)
- 26 دسمبر 2025 کو کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے (صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک)
- 27 دسمبر 2025 کو حتمی فہرستِ امیدواران جاری کی جائے گی
- جبکہ 10 جنوری 2026 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پولنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا
نوٹس کے مطابق یہ انتخابی شیڈول چوہدری ذکافت علی، چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس پر بار ایسوسی ایشن کھاریاں کی ایگزیکٹو باڈی کی منظوری بھی حاصل ہے۔ قانونی حلقوں کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کو وکلا برادری میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے ذریعے تنظیم کی آئندہ قیادت کا تعین ہوگا جو وکلا کے مسائل، عدالتی اصلاحات اور پیشہ ورانہ امور پر کردار ادا کرے گی۔





