تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

پاکستان بزنس فورم کھاریاں کے وفد کی نومنتخب تاجر قیادت سے ملاقات، مسائل کے حل اور باہمی تعاون پر اتفاق

کھاریاں:
پاکستان بزنس فورم کھاریاں کے صدر وقار احمد ڈار اور سینئر قانون دان سید ضیا اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نومنتخب صدر شہباز اسلام مرزا اور ان کے مکمل پینل سے ملاقات کے لیے انتخابی دفتر کا دورہ کیا۔

ملاقات کے دوران وفد نے شہباز اسلام مرزا اور ان کی ٹیم کو کامیاب انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر، منظم اور ہمہ جہت کردار ادا کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بازاروں کو درپیش انتظامی مسائل، ٹیکس پالیسیوں، کاروباری سہولت کاری اور مقامی سطح پر تاجر برادری کے تحفظ جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تاجر تنظیموں کے درمیان باہمی تعاون، اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان بزنس فورم کے وفد نے نئی قیادت کو تاجر برادری کے اجتماعی مفادات کے لیے ہر ممکن تعاون اور مشاورت کی یقین دہانی کرائی، جبکہ نومنتخب قیادت نے بھی تمام تاجر تنظیموں کو ساتھ لے کر چلنے اور مشترکہ مسائل پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وفد میں سید فیاض شبیر بخاری (نائب امیر جماعت اسلامی کھاریاں جی ٹی روڈ)، محمد عارف خان (ڈنگہ روڈ)، انجینئر سعید احمد (مین بازار)، عتیق الرحمن اور کاشف حسین (گلیانہ روڈ) شامل تھے۔ تجارتی حلقوں کے مطابق اس ملاقات کو مقامی سطح پر مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے تاجر برادری کے درمیان ہم آہنگی اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔