تازہ ترین
: پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے تحت ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس، متعدد اراضیات واگزار December 18, 2025 لیجنڈ جاوید میانداد کے لیے دعاؤں کی اپیل December 18, 2025 جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس سروس کا سفر December 18, 2025 عمران خان کے صاحبزادوں کا پاکستان آنے کا اعلان، سابق وزیراعظم کی جیل میں حالت پر تشویش December 18, 2025 پاکستان بزنس فورم کھاریاں کے وفد کی نومنتخب تاجر قیادت سے ملاقات، مسائل کے حل اور باہمی تعاون پر اتفاق December 17, 2025 پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود پر پابندی میں توسیع کر دی، نئی مدت 23 جنوری 2026 تک December 17, 2025 بار ایسوسی ایشن کھاریاں کا 2026-27 کا الیکشن شیڈول جاری، ووٹنگ 10 جنوری 2026 کو ہوگی December 17, 2025 غزہ میں شدید سردی اور جنگی تباہی کا المیہ، چھ افراد ملبے سے زندہ نکال لیے گئے، نومولود سردی سے جاں بحق December 17, 2025 ڈی پی او گجرات کاظہور الٰہی پارک جلالپور جٹاں میں کھلی کچہری کا انعقاد December 17, 2025 پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 آئین کی روح کے منافی، فوری بااختیار بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں: رانا محمد عمر صدیق December 17, 2025

: پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے تحت ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس، متعدد اراضیات واگزار

پاسبان نیوز گجرات:

گجرات: وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں Punjab Protection of Ownership of Immovable Property Ordinance 2025 کے تحت ضلع گجرات میں زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خاتمے اور اصل مالکان کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی سربراہی میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (DRC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف نوعیت کے اراضی تنازعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران شواہد، ریکارڈ اور فریقین کے بیانات کی روشنی میں متعدد کیسز کا فیصلہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ناجائز قابضین سے زمین واگزار کروا کر اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نورالعین نے اس موقع پر کہا کہ حکومتِ پنجاب عوام کی ملکیتی اراضی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو بھی زبردستی یا غیر قانونی طریقے سے زمین پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ DRC کا مقصد عوام کو طویل عدالتی کارروائیوں سے بچاتے ہوئے فوری اور شفاف انصاف فراہم کرنا ہے۔

اجلاس میں ریونیو افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے اور متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی نے زیرِ سماعت مقدمات میں قانون کے مطابق فیصلے کرتے ہوئے آئندہ بھی شکایات پر فوری کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ شہریوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس آرڈیننس کے تحت اراضی سے متعلق مسائل کے حل میں تیزی آئے گی اور ناجائز قبضوں کا مؤثر خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔