تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

پنجاب میں پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ قائم، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرِ نگرانی صوبے بھر میں کڑی مانیٹرنگ کا آغاز

پاسبان نیوز

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں نظم و نسق کو مؤثر بنانے کے لیے پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا ہے، جس کے تحت پنجاب کے ہر شہر میں سرکاری افسران اور اہلکاروں کی حاضری اور کارکردگی کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ورچوئل ٹور کے ذریعے مختلف شہروں کی صورتحال کا جائزہ لیں گی جبکہ ایک جدید ڈیش بورڈ کے ذریعے صوبے بھر کی لائیو مانیٹرنگ بھی خود کریں گی۔ اس نظام کے تحت شہروں میں وال چاکنگ پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ پنجاب کے ہر شہر میں ڈرینج اور سیوریج سسٹم کی مسلسل نگرانی کرے گا تاکہ شہری مسائل کا بروقت حل ممکن بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ 22 اہم پرفارمنس انڈیکیٹرز کی بنیاد پر مختلف محکموں کی کارکردگی جانچی جائے گی۔

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کی بھی مستقل مانیٹرنگ کی جائے گی، جس کا مقصد صوبے کو صاف، منظم اور بہتر طرزِ حکمرانی کی جانب لے جانا ہے۔