تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

کھاریاں میں انجمنِ تاجران کے انتخابات کا عمل تیز، مختلف بازاروں میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر

پاسبان نیوز کھاریاں: کھاریاں شہر میں انجمنِ تاجران کے انتخابات کا مرحلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جہاں مختلف بازاروں میں جمہوری عمل کے تحت نئی باڈیز کے قیام کے لیے سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ گلیانہ روڈ کھاریاں میں انجمنِ تاجران کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد اب باقی تین بڑے بازاروں میں بھی انتخابی عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔

ڈنگہ روڈ کھاریاں کے صدر زبیر رضا نے اپنی سابقہ باڈی تحلیل کرتے ہوئے باضابطہ طور پر انتخابات کا اعلان کر دیا ہے اور انتخابی مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ تاجر حلقوں میں اس اقدام کو جمہوری اقدار کی پاسداری قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق زبیر رضا کے فیصلے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ مسلط قیادت کے بجائے شفاف اور جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں۔

مین بازار کھاریاں میں بھی الیکشن بورڈ کی تشکیل کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج یا کل باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔ تاجر رہنماؤں کے مطابق چاروں بڑے بازاروں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد منتخب صدور باہمی مشاورت سے بیٹھ کر حقیقی اور نمائندہ مرکزی انجمنِ تاجران قائم کریں گے۔

تاجر برادری کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ کھاریاں میں کسی جعلی، خود ساختہ یا غیر نمائندہ مرکزی انجمن کا وجود اب ختم ہو چکا ہے، اور آئندہ قیادت کا فیصلہ صرف اور صرف ووٹ کی طاقت سے ہوگا۔

صدر پریس کلب کھاریاں حاجی عبدالرووف نے اس موقع پر کہا کہ کھاریاں کی تاجر برادری ایک نئے اور مثبت دور میں داخل ہو رہی ہے، جہاں اختلافِ رائے کے باوجود جمہوری عمل کو ہی فیصلے کی بنیاد بنایا جا رہا ہے، جو خوش آئند پیش رفت ہے۔ تاجر حلقوں کے مطابق آنے والے دنوں میں انجمنِ تاجران کے انتخابات کھاریاں کی کاروباری سیاست میں ایک نیا رخ متعین کریں گے