تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

میری وجہ سے ڈرامے ہٹ ہوتے ہیں، سینئر اداکاہ صبا فیصل کا دعویٰ

پاکستانی ٹیلی وژن کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ڈرامے مقبولیت کی منزل کو چھوتے ہیں۔

صبا فیصل کا شمار پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کیا ہے۔

سینئر اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ڈراموں اور مقبولیت کے حوالے سے گفتگو کی۔

صبا فیصل نے ڈراموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس ڈرامے میں، میں ہوتی ہوں وہ اچھا ڈرامہ ہوتا ہے اور میں یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہہ سکتی ہوں کہ نیا بننے والا ڈرامہ ہٹ ہوگا۔

اداکارہ نے کہا کہ رمضان میں 2 ڈرامے کیے، دونوں  ڈراموں کو عوام کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔ اداکارہ نے اپنے ڈرامے ‘آس پاس’ کی اسٹوری سناتے ہوئے کہا کہ جب مجھے یہ ڈرامہ پیش کیا گیا تو میں نے کہا اس ڈرامے میں میرے لیے کچھ نہیں ہے، لیکن میں کہتی تھی کہ یہ ڈرامہ ہٹ ہوگا اور اس ڈرامے نے لاکھوں ویوز حاصل کیے تھے۔