پاسبان نیوز گجرات : ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے میونسپل کارپوریشن ہال میں کرسمس کی خوشیوں کے سلسلے میں کیک کٹنگ تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب ستھرا پنجاب/آرآر انووویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں مسیحی برادری کے نمائندگان شریک تھے۔
تقریب میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات ظفر عباس ظفر، ڈائریکٹر آرار انووویشنز وسیم اسد اللہ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مسیحی برادری کے نمائندگان کے ہمراہ کیک کاٹا اور کرسمس کی مبارکباد دی۔






