
پاسبان نیوز کھاریاں : بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے انتخابات 2026/27 کے سلسلے میں اتحاد و الائنس گروپس کے امیدوار برائے سیکرٹری مرزا محمد عمران مغل ایڈووکیٹ کی جانب سے ینگسٹرز وکلاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا، جس میں نوجوان وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ینگسٹر وکلاء نے اتحاد و الائنس گروپس کے مکمل پینل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، جس میں چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ (امیدوار صدر)، محمد عمران مغل ایڈووکیٹ (امیدوار سیکرٹری)، عبد الستار قریشی ایڈووکیٹ (امیدوار نائب صدر)، چوہدری ذیشان اعظم ایڈووکیٹ (امیدوار فنانس سیکرٹری)، چوہدری مظہر عباس اکبر ایڈووکیٹ (امیدوار جوائنٹ سیکرٹری)، چوہدری ولید عارف ایڈووکیٹ (امیدوار ایڈیٹر) اور راجہ ضیاء القمر ایڈووکیٹ (امیدوار لائبریری سیکرٹری) شامل ہیں۔
تقریب کے دوران تمام امیدواران نے اپنے تجویز کنندگان اور تائید کنندگان کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی مکمل کیے، جسے شرکاء نے شفاف اور جمہوری عمل قرار دیا۔ وکلاء برادری نے اس موقع پر اتحاد و الائنس گروپس کے پینل کو بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے وقار اور وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط انتخاب قرار دیا۔






