تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا سرکاری دورہ، نور خان ایئربیس پر گارڈ آف آنر پیش

خبر (پاسبان نیوز): راولپنڈی: صدرِ متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان 26 دسمبر 2025 کو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ نور خان ایئربیس راولپنڈی آمد پر انہیں شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات اور باہمی احترام کا بھرپور اظہار ہوا۔

ایئربیس پر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے صدرِ متحدہ عرب امارات کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور معزز مہمان کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے دورۂ پاکستان کو پاک۔امارات تعلقات کے حوالے سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری، تجارت، توانائی اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور کیا جائے گا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دے گا اور مستقبل میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلنے کی امید ہے۔