تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا

پاسبان نیوز اسلام آباد: ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اٹلی سے ساڑھے 10 ہزار نوکریوں کا کوٹہ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اٹلی نے پاکستان کو آئندہ تین سال کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کردیا ہے، جس کے بعد اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نےپاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کیا۔

ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیزکے مطابق 3500 پاکستانی ہرسال سیزنل اور نان سیزنل کوٹہ پر اٹلی روزگار کیلئے جائیں گے، 1500پاکستانی سیزنل کوٹے، 2 ہزار نان سیزنل کوٹے پر ہر سال اٹلی جائیں گے، شپ بریکنگ، ہیلتھ کیئراور شعبہ زراعت میں نوکریوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی ہنرمند و نیم ہنرمند ورکرز ان شعبوں میں روزگار کیلئےاٹلی جائیں گے، پاکستان کیلئے ویلڈرز، ٹیکنیشن، شیف، ویٹرز اور ہاؤس کیپنگ میں روزگار کے مواقع ہیں جبکہ نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، فارمنگ اورکاشتکاری کےشعبوں میں روزگارکے مواقع بھی موجود ہیں۔

ترجمان اوور سیز کے مطابق فروری میں پاکستان اٹلی کا جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر برائے اوور سیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اٹلی کا پاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنا اہم سنگ میل ہے، اٹلی میں پاکستانی ورک فورس کیلئے روزگار کے دروازے کھلنے جارہے ہیں اور جلد یورپ کے مزید ممالک کے دروازے پاکستانی ورک فورس کیلئے کھلیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پاکستان کیلئے یورپین لیبرمارکیٹ میں روزگار کے نئے مواقعوں کی تلاش میں اہم سنگِ میل ہے، حکومت پاکستان اپنے محنت کشوں کوعالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔  چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیز دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔