تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ اڑان بھرنے کو تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رُکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آل راونڈر شاداب خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ نوجوان بلے باز خواجہ نافع کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اتوار کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے والے شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 27 سالہ شاداب خان نے آخری مرتبہ جون میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد وہ کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ پی سی بی کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کامیاب بحالی پروگرام کے بعد شاداب خان آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔