تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

جوہری تعمیرات جاری رہیں تو قیامت برپا کر دیں گے: ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو دھمکی

امریکی صدر نے فلوریڈا میں نیتن یاہو سے ملاقات سے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ایران پھر جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے،  ایران نے جوہری تعمیرات جاری رکھیں تو   ان پر فوری حملوں کی حمایت کریں گے۔

صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ اگر  ایران جوہری پروگرام دوبارہ تعمیر کرے تو  ہمیں انہیں گرانا ہوگا، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ بی ٹو بمبار بھیج کر اپنا ایندھن ضائع کریں،  ایران کو معاہدہ کرلینا چاہیے۔

امریکی صدر  نے نیتن یاہو کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کا ساتھ آخر تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک اہم عنصرہے،اسرائیل کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس نےغیر مسلح ہونے سے انکار کیا تو  اسے قیمت چکانا ہوگی، غزہ سے اسرائیلی انخلا الگ معاملہ ہے، اس پر ہم بات کریں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے سے متعلق طویل بات چیت ہوئی ہے، مغربی کنارے کےمعاملے پر  اسرائیل اور  ترکیےمیں تصادم کا خطرہ ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہونے کی امید ہے، غزہ کی تعمیر نو جلد شروع ہو جائے گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا سُن کر بہت برا لگا، یوکرینی حملے کا سن کر مجھے بہت غصہ آیا، یوکرین امن کے لیے ابھی کچھ پیچیدہ مسائل ہیں۔