تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

2026 میں پاکستان مزید ترقی کرے گا، ماہر علمِ نجوم سامعہ خان کی اہم سیاسی پیشگوئیاں

معروف پاکستانی ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک بار پھر 2026 کے حوالے سے پیشگوئیاں کی ہیں۔

پاسبان نیوز: جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان کا کہنا تھا کہ اسی شو میں میں نے کہا تھا کہ 15 مئی 2025 وہ تاریخ ہوگی جہاں سے پاکستان کا نقشہ بدلے گا، میرا ملک سپر پاورز کا لاڈلہ ہو جائے گا، جس پاکستان کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا میں نے کہا تھا 15 مئی سے اس کی شروعات ہو جائے گی اور  ویسا ہی ہوا۔

سامعہ خان نے کہا یہ جو نیا پاکستان آپ دیکھ رہے ہیں، نئے سال اس کی پرواز میں کوئی کمی نہیں آئے گی بلکہ یہ مزید ترقی ہی کرے گا۔ میزبان عبداللہ سلطان نے موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے بھی سوال کیا جس پر سامعہ نے جواب دیا، ایک نیا نظام آئے گا جس کی بنیاد اس نئے سال میں رکھی جا سکتی ہے۔

ماہر علمِ نجوم کا کہنا تھا کہ ملک میں تین لوگ ہیں جن کا سیاسی ستارہ مضبوط اور مستحکم دکھائی دیتا ہے اور ان میں شہباز شریف صاحب بھی ہیں، اگر کچھ ہوگا تو وہ باہمی مفاہمت کے ساتھ ہوگا۔

بلاول بھٹو کے حوالے سے سامعہ کا کہنا تھا کہ ان کی سیاسی گرومنگ شاندار ہوئی ہے لیکن مجھے وہ سیاست میں زیادہ لمبا نہیں نظر آرہے، البتہ آصفہ بھٹو زرداری وہ بچی ہیں جو بے نظیر صاحبہ کی لیگیسی آگے لے کر چلیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے سامعہ نے کہا کہ جنوری اور فروری کے دوسرے ہفتے تک ڈیل کے ذریعے کچھ امکان موجود ہیں، لیکن اس کے بعد یہ مشکل ہے۔