گجرات (پریس ریلیز) آرار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (Arar SWM) نے حکومت پنجاب کے “ستھرا پنجاب” پراجیکٹ کے تحت تحصیل گجرات اور تحصیل کھاریاں میں صفائی مہم کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 4 لاکھ 86 ہزار ٹن سے زائد کچرا اکٹھا کر کے ڈمپنگ سائٹ پر جدید ماحولیاتی بنیادوں پر تلف کیا گیا.
تحصیل گجرات کی 3 میونسپل کمیٹیوں اور 56 یونین کونسلز میں صفائی آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے کمپنی کی جانب سے 1,351 ورکرز 264 ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں متحرک رہے اور مجموعی طور پر 2,97,542 ٹن کچرا اٹھایا۔ جبکہ ایک سال میں 12,687 عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا جس پر شہریوں نے کمپنی کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا
اسی طرح تحصیل کھاریاں میں 3 میونسپل کمیٹیوں (MCs) اور 50 یونین کونسلز کے لیے 941 ورکرز اور 158 ہیوی مشینری پر مشتمل فلیٹ متحرک رہا۔اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے 1,89,036 ٹن ویسٹ کو تلف کیا گیا اور 11,668 عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا گیاپراجیکٹ کی کامیابی کے لیے مقامی سطح پر 50 سے زائد پروفیشنلز اور 2200 سے زائد لیبر اسٹاف کو باعزت روزگار فراہم کیا گیا۔
آرار آفس میں جدید ترین کنٹرول روم کے ذریعے فیلڈ میں صفائی کے نظام کی نگرانی کی گئی ایک سال کے دوران گجرات میں 6340 کلومیٹر اور کھاریاں میں 5000 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ مکمل کی گئی “کلین اینڈ گرین پاکستان” کے فروغ کے لیے آرار ایس ڈبلیو ایم کی جانب سے TCPs اور ڈمپ سائٹس پر 1000 سے زائد پودے لگائے گئے
ہنگامی صورتحال اور فلڈ ریلیف سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے دوران کمپنی کی انتظامیہ، عملے اور مشینری نے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کیا اور شہریوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ بالخصوص سیلاب کے بعد برساتی نالوں کی صفائی اور وہاں سے نکلنے والے ملبے کو بروقت اٹھایا گیا تاکہ شہریوں کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔ارار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اس عزم کا ارادہ کرتی ہے کہ نئے سال 2026 میں بھی عوام کو صفائی کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔






