
امیر جماعتِ اسلامی کھاریاں کی پریس کلب آمد، نو منتخب صدر و عہدیداران کو مبارکباد
پاسبان نیوز کھاریاں: جماعتِ اسلامی کھاریاں چوہدری عمران انور نے جماعتِ اسلامی کے وفد کے ہمراہ پریس کلب کھاریاں کا دورہ کیا اور پریس کلب کے نومنتخب صدر سید تنویر احمد نقوی، سیکرٹری جنرل آفتاب احمد نذر اور دیگر نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر چوہدری عمران انور کے ہمراہ مجید احمد بٹ (نائب امیر جماعتِ اسلامی کھاریاں)، محمد عارف خان، چوہدری امجد شہباز ایڈووکیٹ، ذکاء اللہ صدیق، وقار احمد ڈار، اختر حسین، فراس قاسم، قاری عبدالرحیم چترالی، عبدالمناف اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ پریس کلب پہنچنے پر وفد کا پرتپاک استقبال سید تنویر احمد نقوی، آفتاب احمد نذر، احسن زمان، عبدالعزیز گوندل، اعجاز مرزا، نغمان دانش، انعام مرزا اور دیگر صحافی اراکین نے کیا۔
ملاقات کے دوران چوہدری عمران انور نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور باوقار صحافت معاشرے میں اصلاح اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پریس کلب کھاریاں کی نئی قیادت صحافتی اصولوں، عوامی مسائل کی نشاندہی اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو مزید مضبوط بنائے گی۔
دونوں جانب سے شہر کھاریاں کو درپیش مسائل، صحافت کے چیلنجز اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی مفاد، سچائی اور سماجی بہتری کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
پریس کلب کھاریاں کے نو منتخب عہدیداران نے امیر جماعتِ اسلامی اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب صحافتی اقدار کے تحفظ اور عوامی آواز بننے کے اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہے گا۔






