تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: شہباز شریف حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، آئی ایم ایف کی شرط پرکیپٹوپاور لیوی عائد کرنے سے بجلی سستی کرنےکی راہ ہموار ہو گئی۔ 

حکومت کی جانب سے کیپٹوپاور لیوی کی رقم سے ماہانہ بنیادوں پربجلی کا ریلیف دینےکامنصوبہ بنایاگیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت کوکیپٹوپاورلیوی کی شرح بڑھنے پربجلی میں زیادہ ریلیف دینےکی توقع ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سےکیپٹو پاور لیوی کاریلیف بجلی صارفین کومنتقل کرنےکی منظوری دی جاچکی ہے۔

حکومتی ذرائع کےمطابق ماہانہ جمع ہونےوالی لیوی کا فائدہ 2ماہ کے وقفے سے دینے کا پلان ہے۔ وفاقی حکومت نے کیپٹوپاورپلانٹس پرمرحلہ وار 20 فیصد تک لیوی عائد کرنےکا قانون لاگو کیا ہے۔ کیپٹو پاور پلانٹس پرفوری طورپر 5 فیصدلیوی کانفاذکیا گیا ہے۔

دوسرے مرحلےمیں کیپٹوپاورپلانٹس پر لیوی کی شرح 10فیصد اور فروری2026 میں15جبکہ اگست 2026 میں کیپٹو پاورپلانٹس پر لیوی 20فیصد ہو جائے گی۔  لیوی کی رقم پاورسیکٹرکے تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کے لیے ٹیرف کم کرنےپراستعمال کی جائے گی۔

لیوی کی عدم ادائیگی پرکیپٹو پاورپلانٹس کےخلاف کارروائی ہوگی اورمستقل ڈیفالٹ پرمتعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کوگیس فراہمی منقطع کردی جائےگی۔ہرکیپٹو پاور پلانٹ گیس یاایل این جی کےاستعمال پروفاقی حکومت کولیوی ادا کرنےکاپابند ہوگا۔