تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احمد حسن نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لاہور آفس میں فیڈرل سیکرٹری وزارتِ تجارت جواد پال سے ملاقات کی

صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احمد حسن نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لاہور آفس میں فیڈرل سیکرٹری وزارتِ تجارت جواد پال سے ملاقات کی، جس میں گجرات کے ایکسپورٹ سیکٹر کو درپیش اہم مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر گفتگو کی گئی۔

صدر چیمبر نے بتایا کہ گجرات کی مجموعی برآمدات کا حجم تقریباً 150 ملین امریکی ڈالر ہے، جس میں برقی پنکھے سب سے بڑا برآمدی شعبہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کی صنعتیں برآمدات میں نمایاں صلاحیت رکھتی ہیں، تاہم نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی، تجارتی وفود، بزنس ٹو بزنس روابط اور مؤثر سفارتی معاونت کے بغیر اس صلاحیت سے مکمل فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا

انہوں نے توانائی کے بلند نرخوں، سیلز ٹیکس و ایکسپورٹ ریفنڈز میں تاخیر، مشینری کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے میں رکاوٹوں، اور فین انڈسٹری کے لیے ڈی ایل ٹی ایل اسکیم کی عدم بحالی کو سنگین مسائل قرار دیا۔ صدر چیمبر نے فین ایکسپورٹرز کو درپیش بینکنگ و ادائیگیوں کے مسائل، خاص طور پر تھرڈ پارٹی ادائیگیوں کی کلیئرنس، پر بھی توجہ دلائی۔

مزید برآں انہوں نے ایس ایم ایز کے لیے ٹیکنالوجی ٹرانسفر، تحقیق و ترقی کے لیے حکومتی معاونت، وسط ایشیائی ممالک کے لیے متبادل تجارتی راستوں اور نئے ایکسپورٹرز کے لیے ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم میں نرمی کا مطالبہ کیا۔

فیڈرل سیکرٹری کامرس جواد پال نے گجرات کے ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت اور عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر عمران وڑائچ ، علی شان جمشید اور عادل اشرف ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے ۔