تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

14 برس بعد بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع

پاسبان نیوز: چودہ برس بعد بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات اور بدلتی علاقائی صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس امر کی تصدیق بنگلہ دیش کی قومی فضائی کمپنی نے جمعرات کے روز کی۔

بنگلہ دیش ایئرلائنز ِبیمان کے مطابق ڈھاکہ سے کراچی کے لیے پہلی پرواز 29 جنوری کو روانہ ہوگی اور اس روٹ پر ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔ یہ 2012 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلی باقاعدہ مسافر پرواز ہوگی۔

ایئرلائن کے منیجر بوسرا اسلام نے اے ایف پی کو بیان دیتے ہوئے کہا،’’ ہم ڈھاکہ-کراچی روٹ کو دو ہفتہ وار پروازوں کے ساتھ دوبارہ متعارف کرا رہے ہیں۔‘‘

بنگلہ دیش بیمان ایئرلائنز نے اپنے بیان میں کہا، براہِ راست پروازوں کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ نمایاں طور پر بہتر ہوگا، جس سے کاروباری سفر، سیاحت اور خاندانوں کی ملاقاتوں کے مواقع بڑھ جائیں گے۔