پاسبان نیوز کھاریاں: الیکشن کمیشن بورڈ جی ٹی روڈ کھاریاں کے اعلامیہ کے مطابق جی ٹی روڈ کھاریاں کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 5جنوری2026ء تھی۔مقررہ وقت تک تین پینلز نے اپنے کاغذات نامزدگی فیس کے ساتھ جمع کروائے ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں، ان کے علاوہ اب کوئی بھی پینل کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرواسکے گا اور ان تینوں پینلز کا آپس میں مقابلہ ہوگا۔
تاجر ویلفیئر گروپ امیدوار صدر چوہدری راشد محمود ، جنرل سیکرٹری سید مبشر حسین اور فنانس سیکرٹری مرزا محمدآصف
تاجر تحفظ گروپ امیدوار صدر ملک محمد نعیم، جنرل سیکرٹری حسن منیرسیٹھی اور امیدوار جنرل سیکرٹری شہزاد اعظم بھٹی
امن تاجر گروپ امیدوار صدر راجہ محمد فیاض ، جنرل سیکرٹری سید اظہر بخاری اور فنانس سیکرٹری سید حسنین رضا






